ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہردیپ سنگھ پوری نے شہروں کوسرسبزوشاداب بنانے کی ضرورت پرزوردیا

ہردیپ سنگھ پوری نے شہروں کوسرسبزوشاداب بنانے کی ضرورت پرزوردیا

Sun, 05 Aug 2018 23:06:36    S.O. News Service

نئی دہلی :5/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رہائش اور شہری امورکے مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے شہری علاقوں کوسرسبزوشاداب بنانے پر زور دیتے ہوئے آج کہاکہ اس سے پائیدار ترقی کو ایک سمت دی جا سکتی ہے۔مسٹر پوری نے اتوار کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ون مہاتسو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ شہروں کے علاقوں کو ہرا بھرا بنانے کی ضرورت ہے اور دہلی کی ترقی میں یہ عمل چل رہاہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی اے نے تقریباََ20ہزار درخت لگائے۔ تقریب میں دہلی کیلیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور لوک سبھاکے ممبر پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ بھی موجود تھے۔ڈی ڈی اے نے اس سال 10 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ بنایاہے۔ یہ درخت پارک، جمنا کے کھادر، خالی جگہوں، سڑک کناروں اور جنگلی علاقوں میں لگائے جائیں گے۔ ان میں نیم، جامن، ارجن، پیپل، گل مہر، املتاش، کدمب اور شیشم وغیرہ کے درخت ہوں گے۔ اب تک ڈی ڈی اے ایک لاکھ 70 ہزار درخت لگا چکا ہے اور 30 ستمبر تک 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ دہلی میں سات سرکاری کالونیوں کی بحالی اور میٹرو کے چوتھے مرحلے میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔اس دوران تعمیر ی علاقے کی سرکاری کمپنی این بی سی سی انڈیا لمیٹڈ نے دہلی میں 3200 درخت لگانے کا ہدف مکمل کر لیا۔ این بی سی سی کے صدر اورمینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انوپ کمار متل نے کہاکہ آج کے اس مہم کے تحت ہم نے اس مانسون کے دوران 3200 درخت لگانے کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔ یہ تمام درخت پانچ فٹ بلند ہیں۔


Share: